بلوچستان اسمبلی کااجلاس 29اکتوبر کو طلب
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنربلوچستان نے صوبائی اسمبلی کااجلاس 29اکتوبر کو طلب کرلیاہے ،کل( 28اکتوبر کو)وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائی جاسکے گی۔
صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق آئین کےآرٹیکل(4)130بلوچستان اسمبلی مجریہ 1974ءکے قاعدہ نمبر 18کے تحت وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئےگورنر بلوچستان سیدظہوراحمدآغانےصوبائی اسمبلی کااجلاس بروز جمعہ مورخہ 29اکتوبر 2021ءبوقت 10بجے صبح کوئٹہ میں طلب کیا ہے، اجلاس میں آئین کے آرٹیکل (4)130 کے تحت وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی برائے انتخابات وزیراعلیٰ بروز جمعرات مورخہ28اکتوبر 2021ءبوقت ساڑھے آٹھ بجے صبح تاپانچ بجے شام کے دوران سیکرٹری اسمبلی کے دفتر سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔اسمبلی اجلاس کے دوران تمام وزیٹرز کا داخلہ بذریعہ کارڈ ہوگا۔