پاکستان سے بدترین شکست کے بعد سارو گنگولی نے بھارتی ٹیم کو نیامشورہ دے دیا 

پاکستان سے بدترین شکست کے بعد سارو گنگولی نے بھارتی ٹیم کو نیامشورہ دے دیا 
پاکستان سے بدترین شکست کے بعد سارو گنگولی نے بھارتی ٹیم کو نیامشورہ دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور سابق کپتان سارو گنگولی نے بھارتی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کے خلاف شکست کو بھلا کر ٹورنامنٹ میں آگے آنے والے میچوں پر فوکس کریں,وہ ٹیم میں ایکسٹرا بولر کی کمی محسوس کررہے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 10 وکٹوں سے شکست کو بھولنا ہوگا، ابھی ایک میچ ہوا ہے اور بھارتی ٹیم کم بیک کرسکتی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شکست کا ملبہ ایک بھارتی مسلمان کرکٹر محمد شامی میں ڈالا گیا جس کا افسوس ہے، کھیل مقبول ہوچکا ہے، آج کے دور میں لوگ اپنا غصہ سوشل میڈیا پر نکالتے ہیں۔

سارو گنگولی نےکہاکہ وہ بھی اسی صورت حال سےگزرچکےہیں،2003ء کےورلڈ کپ میں جب وہ کپتان تھےتو آسٹریلیا کےخلاف انہیں یکطرفہ میچ میں شکست ہوئی تھی،اس وقت بھی ٹیم میں شامل کھلاڑی محمد کیف کے گھر پر پتھراؤ کیا گیا اور ان کے پتلے جلائے گئےتھے لیکن بھارتی ٹیم نے اسی ٹورنامنٹ میں نہ صرف کم بیک کیا بلکہ فائنل تک پہنچی تھی۔