آریان کو گرفتار کرنے والے  سمیر وانکھیڑے شاہ رخ خان کو بھی  2011 میں بڑی مشکل میں ڈال چکے ہیں، تہلکہ خیز انکشاف

آریان کو گرفتار کرنے والے  سمیر وانکھیڑے شاہ رخ خان کو بھی  2011 میں بڑی مشکل ...
آریان کو گرفتار کرنے والے  سمیر وانکھیڑے شاہ رخ خان کو بھی  2011 میں بڑی مشکل میں ڈال چکے ہیں، تہلکہ خیز انکشاف

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر اس سے پہلے سنہ 2011 میں شاہ رخ خان کو بھی بڑی مشکل میں ڈال چکے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق 2008 میں سول سروس جوائن کرنے والے وانکھیڑے 2011 میں سروس اینڈ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں تھے۔ ان کی ڈیوٹی ممبئی ایئر پورٹ پر تھی جہاں وہ اپنے محکمے کے سربراہ تھے۔ ایک بار شاہ رخ خان اپنی فیملی کے ساتھ بیرون ملک سے چھٹیاں منا کر ممبئی ایئر پورٹ پر پہنچے تو سمیر وانکھیڑے نے ان کا راستہ روک لیا۔

شاہ رخ خان سے 2011 میں سمیر وانکھیڑے اور ان کی ٹیم نے کئی گھنٹوں تک تفتیش کی۔ ان کا جرم صرف اتنا تھا کہ ان کے پاس موجود سامان کا وزن زیادہ تھا۔ کئی گھنٹوں کی تفتیش کے بعد بالی ووڈ کنگ کو ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ کرکے چھوڑا گیا۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ سمیر وانکھیڑے پر آریان خان کیس میں 25 کروڑ روپے کی رشوت طلب کرنے کے الزامات بھی لگ چکے ہیں۔ ان الزامات کے حوالے سے اب تک دو گواہ سامنے آئے ہیں ۔

مزید :

تفریح -