بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جیالوں کو اہم ہدایات جاری کردیں 

بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جیالوں کو اہم ہدایات ...
بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جیالوں کو اہم ہدایات جاری کردیں 

  

لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےکہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سےمسائل سےدوچار عوام کومشکلات سے نکالنے کے لئے ہمیں اپنی جدوجہد مزید تیز کرنا ہوگی، پیپلزپارٹی نے ملک میں آمروں کو بھی شکست دی اور دہشت گردوں کا بھی مقابلہ کیا، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا، عوامی منصوبوں کا آغاز کیا۔

پارٹی عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ یوسی کی سطح تک کارکنان سے ملاقاتیں دراصل دنیا کو یہ باور کرانا بھی ہے کہ  پیپلز پارٹی کی اصل طاقت اس کی تنظیم ہے جبکہ کارکنان میری اصل طاقت ہیں، جیالے عوام میں میرے نمائندے اور سفیر ہیں،جب بھی ملک پر کوئی مشکل آئی، پاکستان پیپلزپارٹی سامنے آکر عوام کو مسائل سے نکالتی ہے،جب پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوتی ہے تو عوام راج کرتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ ملک ایک بارپھرمشکل میں ہے،وہ فصلیں جو مقامی طورپر پیدا ہوتی ہیں،وہ بھی ہم بیرون ملک سے خرید رہے ہیں،عمران خان کے دورِ حکومت میں جس سطح پر غربت اور بے روزگاری پہنچ چکی ہے، ملکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا،اب وقت آچکا ہے کہ جب ملک بھر سے جیالے نکلیں اور اس سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں۔

بلاول بھٹو زرداری نےپاک افغان سرحدپردہشت گردوں کامقابلہ کرتےہوئےاپنی زندگیاں قربان کرنےوالےفرنٹیئر کانسٹبلری کےدو سپاہیوں لانس نائیک اسد اور سپاہی آصف کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئےکہا کہ شہید اہلکاروں نےاپنی زندگیاں داؤ پر لگادیں مگر اپنے فرض پر سمجھوتہ نہیں کیا، قوموں کی آبرو ایسے ہی بہادر سپاہیوں کی وجہ سے قائم رہتی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ملحقہ سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی مذموم کوششیں تشویش ناک ہیں، عالمی برادری نوٹس لے،اپنی سرحدوں کے دفاع میں ہر پاکستانی ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

مزید :

قومی -