ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی ، جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ بنانے والا گینگ گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی ، جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ بنانے ...
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی ، جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ بنانے والا گینگ گرفتار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کے ایڈیشنل ڈائر یکٹرعمران ریاض نے کہاہے کہ انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کی ہدایت پرایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نےکارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ بنانے والے گینگ کے 11 کارندوں کو گرفتار کرلیاہے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران ریاض نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے جعلی کورونا سرٹیفیکٹ جاری کرنے والے گروہ گیارہ ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے ،گرفتار ملزمان میں خاتون لیڈی ہیلتھ ورکر بھی شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد ان ملزموں سے جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکٹ بنواتے تھے جبکہ ملزمان جعلی کورونا ٹیسٹ بھی کرا کرجعلی رپورٹس بھی تیار کرتے تھے۔

 ملزمان سسٹم میں ویکسین کی تبدیلی بھی کرتے تھے،جعلی سرٹیفیکٹ بنانےوالوں میں ٹریول ایجنٹ بھی ملوث ہیں جو 10 سے 11 ہزار روپے میں ملزمان بیرون ممالک جانے والوں کا ریکارڈ تبدیل کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ جعلی سرٹیفیکٹ بنانے والوں کے سرٹیفیکٹ منسوخ کئے جائیں گے، ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -