جس گانے پر ابرار الحق نے سب سے زیادہ تنقید کی اس کی ہی کاپی بنا لی، منافقت کی انتہا کردی

جس گانے پر ابرار الحق نے سب سے زیادہ تنقید کی اس کی ہی کاپی بنا لی، منافقت کی ...
جس گانے پر ابرار الحق نے سب سے زیادہ تنقید کی اس کی ہی کاپی بنا لی، منافقت کی انتہا کردی
سورس: Facebook

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق نےبچوں کے جس گانے "بے بی شارک" کو تنقید کا نشانہ بنایا اسی کی کاپی بنا دی۔

ابرارالحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا گانا "بیگم شک کرتی ہے" ریلیز کیا ہے جو کہ "بے بی شارک" گانے کی کاپی ہے۔ اس گانے میں اداکارہ صبا قمر کو کاسٹ کیا گیا  ہے جنہیں ایک شکی بیوی کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔   ابرار الحق نے اس گانے کو "رن مریدوں" کے نام کیا ہے۔

یہاں یہ بھی یاد رہے کہ " بے بی شارک" وہی گانا ہے  جس پر وزیر اعظم کے سامنے ایک تقریب میں ابرارالحق نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے بچوں کا مستقبل  خراب کرنے کی سازش قرار دیا تھا۔

 گلوکار کا کہنا تھا " وزیر اعظم صاحب ہم جب اپنی ماں کی گود میں ہوتے تھے تو ہمیں سننے کو کلمہ ملتا تھا، آج کے بچے کو ماں فون دے دیتی ہے اور اس پر بے بی شارک لگا دیتی ہے، وہاں سے اس کی تربیت کا آغاز ہوجاتا ہےجس کا نتیجہ 15 یا 18 سال کی عمر میں دیکھنے کو ملتا ہے۔"

مزید :

تفریح -