جموں کشمیر جیل میں پاکستانی شہری کا قتل، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

جموں کشمیر جیل میں پاکستانی شہری کا قتل، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ ...
جموں کشمیر جیل میں پاکستانی شہری کا قتل، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی دفتر خارجہ نے  پونچھ سیکٹرمیں بھارتی افواج کی حراست میں پاکستانی شہری ضیامصطفیٰ کے قتل پر بھارتی ناظم الامور سے احتجاج  کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارج کے مطابق پاکستانی قیدی کاجیل سےدورپراسرارقتل سنگین سوالات اٹھاتاہے۔بھارت کاماورائےعدالت قتل کایہ پہلاواقعہ نہیں ہے، پاکستانی اورکشمیری قیدیوں کےماورائےعدالت قتل کی مذمت کرتےہیں۔بھارت واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکےانصاف کویقینی بنائے۔بھارت پاکستانی قیدیوں کی رہائی یاوطن واپسی تک ان کی حفاظت یقینی بنائے۔

مزید :

قومی -