پاک بھارت سیریز کیوں ضروری ہے؟ انضمام الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

پاک بھارت سیریز کیوں ضروری ہے؟ انضمام الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اتفاق ...
پاک بھارت سیریز کیوں ضروری ہے؟ انضمام الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انتظار ہوتا ہے، حالات جیسے بھی ہوں دونوں ملکوں کی سیریز ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ہی ہوٹل میں بیٹھتے تھے۔ مقابلہ پہلے بھی گراؤنڈ میں سخت ہوتا تھا  اور آنکھیں ماتھے پر ہوتی تھیں لیکن باہر دوست ہوتے تھے، ان کی طبیعت خراب ہوئی تو سچن ٹنڈولکر  نے بھی ٹویٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی حالات ہوں پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے، دنیا کے کرکٹ فینز  کو پاک بھارت سیریز کا انتظار ہوتا ہے، اس سیریز کو  ایشز سے بھی زیادہ دیکھا جاتا ہے۔

مزید :

T20 World cup -T20 Expert Opinion -