کاشتکار وں کو مٹر کی پچھیتی اقسام مکمل کرنے کی ہدایت
قصور(اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مٹرکی پچھیتی اقسام کی کاشت فوری شروع کرکے اگلے ماہ نومبر کے پہلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گی ہے اورکہاگیاہے کہ اس سے قبل کاشت کی صورت میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باعث جہاں اگامتاثر ہوسکتاہے وہیں فصل برتیلے،سفیدمکھی،امریکن سنڈی کے حملہ کا احتمال بھی زیادہ ہوتاہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنیاے پی پیکو بتایا کہ مٹرموسم سرماکی اہم اورمقبول ترین سبزی ہے جس میں تقریبا وہ تمام غذائی اجزا شامل ہیں جو انسانی جسم کی نشوونما کے لئے ضروری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ سبزی لحمیاتی مادے کی وجہ سے بھی خاص اہمیت کی حامل ہے جسے گوشت کا نعم البدل بھی قراردیاجاسکتاہے۔
انہوں نے بتایا کہ معتدل آب و ہوامٹرکی فصل کیلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے