غیرقانونی طور پر کراچی پہنچنے والے 39افغان شہری گرفتار 

غیرقانونی طور پر کراچی پہنچنے والے 39افغان شہری گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) غیر قانونی طور پر کراچی پہنچنے والے مختلف گاڑیوں میں سوار 39 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے اینٹی انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی ٹیم اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی۔ گرفتار کئے گئے 39 افغان شہری غیر قانونی طور پر چمن بارڈر کراس کرکے کوئٹہ سے کراچی آنے والی تین مختلف کوچز میں سوار تھے۔افغان شہریوں کو بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ کوچز میں سوار پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کی چیکنگ کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔افغان شہریوں کے ساتھ کوچز کو بھی ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا۔ گرفتار افغان شہریوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔
ایف آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -