سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا، نومبر میں آرپار ہو جائے گا، شیخ رشید 

سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا، نومبر میں آرپار ہو جائے گا، شیخ رشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا ہے، نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح حکومت سیالیکشن کی تاریخ لی جائے گی، غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی۔ جمعرات کو 2بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔جمعے کو11بجے لبرٹی چوک لاہور سیظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے۔راناثناء اللہ جسے ائیرپورٹ جانیکی ہمت نہیں ہوئی،اگراس نے طاقت استعمال کی تواسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ارشدشریف پرمریم کے ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پر ساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے، جمعرات کو 2 بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جمعے کو 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سے ظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے، پرامن آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے، رانا ثناء اللہ جسے ایئرپورٹ جانے کی ہمت نہیں ہوئی، اگر اس نے طاقت استعمال کی تواسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔
شیخ رشید
 

مزید :

صفحہ آخر -