پنجاب بینک اور سپورٹس بورڈ پنجاب نے پہلا ایتھلیٹ کارڈ لانچ کر دیا

پنجاب بینک اور سپورٹس بورڈ پنجاب نے پہلا ایتھلیٹ کارڈ لانچ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب منسٹر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ملک تیمور مسعود نے ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پرپنجاب گیمز کے 73 ویں ایڈیشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے سلسلے میں دی بینک آف پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی ہر ممکنہ تعاون کی فراہمی پر بینک آف پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔تیمور مسعود نے کہا کہ سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ پنجاب، دی بینک آف پنجاب کے اشتراک سے اس صوبہ میں مرد و خواتین کھلاڑیوں کی بہبود کے لئے بہت جلد ملکی تاریخ میں پہلی بارAthlete Cardمتعارف کرائے گا۔  اس کارڈ کے ذریعے ہمارے کھلاڑی اپنی ضروریات کی تکمیل با عزت طور پر کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارڈصوبے میں قومی کھلاڑیوں اور کھیل کے فروغ کے لئے انقلابی قدم ثابت ہوگا۔  پاکستان بھر کے تما م صوبوں سے وفود  نے پنجاب گیمز میں شرکت کی۔ہم اس ایونٹ کے ذریعے ملک کے تمام صوبوں کے مابین اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کو اجاگر کر نے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس گیمز میں معاشرے میں موجود ہر طبقے کے افرادنے شرکت کی بشمول ٹرانسجینڈراور سپیشل کھلاڑیوں کو اس گیمز میں نمایاں اہمیت اور نمائندگی سے نوازا گیا۔صدر اور سی ای او دی بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ اور سپورٹس بورڈپنجاب کو اتنے بڑے پیمانے پر پنجاب گیمز کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ Athlete Cardمستقبل میں زیادہ افادیت کا حامل ثابت ہو گا اورکھلاڑیوں کی بڑی تعداد اس سے مستفید ہو سکے گی۔کھیلوں میں خواتین کی شرکت کو بڑھانا ایک اہم شعبہ ہے جس کا تاریخی طور پر فقدان رہا ہے۔ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ خواتین، خواجہ سرا اور معذور افراد اس میگا ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ دیگر صوبوں جیسے گلگت  بلتستان، بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ وغیرہ کے مندوبین کی شرکت نے اس تقریب کے تنوع کو مزید بڑھا دیا ہے۔ بی اوپی سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ اشتراک و تعاون کو مستقبل جاری رکھے گا تاکہ مستقبل میں بھی بڑے پیمانے پر کھیلوں کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔ 
پنجاب بینک

مزید :

صفحہ آخر -