معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں بزنس کمیونٹی کا کلیدی کردار،سی سی پی او 

معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں بزنس کمیونٹی کا کلیدی کردار،سی سی پی او 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر سے تاجر رہنماؤں کے وفد نے گز شتہ روز کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔۔سہیل محمود بٹ،نعیم میر،چوہدری شاہد نذیر،حافظ رضوان بٹ سمیت مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنما وفد میں شامل تھے۔تاجر رہنماؤں نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔سی سی پی او لاہور نے تاجروں کے مسائل پوری توجہ سے سنے اور ان کے جائز مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں تاجروں اور بزنس کمیونٹی کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کا دورہ کرکے تاجر اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کی براہ راست داد رسی کریں گے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ مارکیٹوں،بازاروں اور کاروباری اداروں کی سکیورٹی اور پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔تاجر رہنماؤں نے شہر میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے پر سی سی پی او لاہور سے اظہار تشکر کیا۔دوسری جانب سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس کا عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاون باقاعدگی سے جاری ہے۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔لاہور پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکی مشترکہ ٹیمیں بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔بچوں کو اس گھناؤنے دھند ے میں ملوث کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے مانگنے والے بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
سی سی پی او

مزید :

صفحہ آخر -