کھلی کچہری میں آنے والے شہری قابلِ عزت ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز

 کھلی کچہری میں آنے والے شہری قابلِ عزت ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہور (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ کھلی کچہری میں آنے والے شہری قابلِ عزت ہیں۔ایس ایچ اوز شہریوں کے مسائل تھانوں کی سطح پر فوری حل کریں۔ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔تھانے میں آنے والے ہر شہری سے عزت سے پیش آیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے موقع پر افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ شہریوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ افضال احمد کوثر نے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

مزید :

صفحہ آخر -