لانگ مارچ میں 10 لاکھ سے زائد افراد شریک ہونگے، فیاض چوہان

   لانگ مارچ میں 10 لاکھ سے زائد افراد شریک ہونگے، فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ لانگ مارچ میں دس لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے جو پختوانخواہ، پنجاب،سندھ،بلوچستان،کشمیر و گلگت بلتستان سے لانگ مارچ میں آئیں گے اورالیکشن کی تاریخ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے،ہر رات عید شب برات نہیں ہوتی، رانا ثناء اللہ اگر آپ نے ہیلی کاپٹر یا جہاز سے بھاگنا ہے تو بھاگ جائیں آپ کو سبق سکھائیں گے،پچیس مئی کو سبق سکھانے کا برملا اعتراف کرتا ہوں،اٹھائیس اکتوبر کو رانا ثناء اللہ سبق سیکھیں گے،اٹھائیس تاریخ کو شہباز شریف بھی سبق سیکھیں گے۔ارشد شریف کی شہادت پر بیگم صفدر اعوان نے ایسا کام کیا جس سے ان کے خاندان اور سیاست کے حصے میں رسوائی آئی، بلا وجہ بھٹو اور اور وزیر قانون کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف بلا وجہ نعرے بازی کی گئی،کیا ایف آئی اے قانون شہباز گل یا اعظم سواتی کیلئے ہے؟۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے اداروں، ایجنسیوں کے حوالے سے جو نفرت اگلی گئی کیا ان کے منہ پر کرنٹ لگیں گے،بلاوجہ بھٹو کو معافی نہیں مانگنی بلکہ وہ فی الفور مستعفی ہوں۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ آخر -