ڈسٹرکٹ جوڈیشری کو سہولیات کی فراہمی اعلیٰ عدلیہ کا فرض ہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 

ڈسٹرکٹ جوڈیشری کو سہولیات کی فراہمی اعلیٰ عدلیہ کا فرض ہے: چیف جسٹس لاہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہے اور اسے  سہولیات دینا اعلیٰ عدلیہ کا فرض ہے، ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس نے لاہور میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججوں کے لئے رہائشی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ اب وہ لوگوں کو جتنا جلدی ہوسکے ریلیف دیں،اتنی بڑی انویسٹمنٹ کا مقصد یہی ہے کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے لوگ ذہنی طور پرسکون رہیں اور لوگوں کو انصاف کریں،رہائشی کمپلیکس کا منصوبہ بہت دیر سے سوچ رکھا تھا خوشی ہے کہ اس کا سنگ بنیاد رکھا ہے، رہائش کے مسئلے کی وجہ سے جوڈیشل افسر لاہور آنا پسند نہیں کرتے اور ان کی رہائشگاہ کا مسئلہ ہوجائے گا،اس منصوبے کے تحت کم ازکم 150 جوڈیشل افسران کی رہائش کا بندوست ہوگا،عمارت میں 110 فلیٹس فیملی ممبران اور 100 سنگل ججز کیلئے بنائیں جائیں گے، منصوبہ 35 ماہ میں مکمل ہوگا،سیشن جج لاہور تنویر اکبر نے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں کو کامیاب کرانے پر چیف جسٹس نے ان کاشکریہ ادا کیا،چیف جسٹس کی تقریب میں آمد پر ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل،مدثر عمر بودلہ،احمد خان اورسینئر سول جج حسنین عباس کاظمی نے استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کئے۔
چیف جسٹس

مزید :

صفحہ آخر -