متحدہ علماء بورڈ کے سابق سربراہ کی درخواست کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی

 متحدہ علماء بورڈ کے سابق سربراہ کی درخواست کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد جمیل خان نے متحدہ علماء بورڈ کے سابق سربراہ کی درخواست کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈشنل اٹارنی جنرل نصر احمد کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ہے،عدالت نے قراردیا کہ قانون میں علما بورڈ کی گنجائش نہیں ہے،سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر ڈپٹی سیکرٹری ہوم پنجاب عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ڈپٹی سیکرٹری سے استفسارکیا کہ کس قانون کے تحت بورڈ بنایا گیا اور اس کے اخراجات کون برداشت کرتا ہے؟جس پرڈپٹی سیکرٹری تسلی بخش جواب نہیں دے سکے،درخواست گزار مولانا طاہر محمود اشرفی کی طرف سے راؤ شاہد تصور ایڈووکیٹ نے درخواست میں وفاقی حکومت. صوبائی حکومت  اور وزارت اوقاف کو فریق بنارکھاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ انہیں علما کے باہمی اتفاق رائے  سے متحدہ علما بورڈ کا سربراہ بنایا گیا،وہ اپنی ذمہ داری احسن نبھا رہے ہیں،اب سیاسی بنیادوں پر اسکے چیرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ان کی برطرفی کو کالعدم قرار دیاجائے۔
 متحدہ علماء بورڈ 

مزید :

صفحہ آخر -