حامد زمان کی ایف آئی اے کے ایک مقدمہ میں حفاظتی ضمانت 3 نومبر تک منظور 

حامد زمان کی ایف آئی اے کے ایک مقدمہ میں حفاظتی ضمانت 3 نومبر تک منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس وحید خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنماحامد زمان کی ایف آئی اے کے ایک مقدمہ میں حفاظتی ضمانت 3 نومبر تک منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے (کراچی)کو حامد زمان کی گرفتاری سے روک دیا ہے،حامد زمان کی طرف سے اسجد سعید ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ اسلام آباد کے بعد کراچی ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج کرلیا ہے، کراچی ایف آئی اے نے درخواست گزار کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نامزد کر دیا ہے، ایف آئی اے نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایک نیا مقدمہ درج کیا ہے، اسلام آباد ایف آئی اے کے مقدمے میں عدالت حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے
حامد زمان

مزید :

صفحہ آخر -