پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیس،درخواستگزار کو بھی  جواب داخل کرانے کی ہدایت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیس،درخواستگزار کو بھی  جواب داخل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواست پرحکومتی جواب داخل ہونے کے بعد درخواست گزار کو بھی جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی،دوران سماعت وفاقی حکومت نے اپنا جواب داخل کرا دیاہے،جس پرعدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار طے نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے،درخواست گزار وکے وکیل. اظہر صدیق کاموقف ہے کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے لیکن اس کے باوجود اس میں اضافہ کیا جا رہا ہے،حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کرنا بلاجواز ہے اور حکومت نے ابھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوئی طریہ کار طے نہیں کیا۔
پیٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ آخر -