بیرونی قرضوں کی تفصیلات فراہمی، وفاق کی جواب داخل کرانے کی استدعا منظور
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہدکریم نے بیرونی قرضوں کی تمام تفصیلات کی فراہم کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی جواب داخل کرانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملکی آمدن کے 60فیصد سے زائد قرضے لئے گئے،جس پردرخواست گزار کے وکیل نے کہا حکومت جان بوجھ کر مکمل تفصیلات فراہم نہیں کررہی اور سارا معاملہ چھپایا جا رہا ہے،عدالت نے کہا اگر حکومت قرضے نہیں لے گی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا،جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخواست میں بیرونی قرضوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کاموقف ہے کہ حکومت دانستہ طور پر مکمل تفصیلات فراہم نہیں کررہی،حکومت مقرر کردہ 60فیصد سے زیادہ قرضے حاصل کرچکی ہے جسے عدالت سے چھپاناچاہتی ہے، قرضوں کی پالیسی کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیا جانا ریاست کی ذمہ داری ہے،عدالت سے استدعاہے کہ بیرونی قرضوں کی مکمل تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔
بیرونی قرضے