ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی،انکی والدہ پر اینٹی کرپشن کیس خارج ہونے پر درخواست نمٹا دی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس فیصل زمان خان سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی ساتھی فرحت شہزادی ان کی والدہ پر اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج ہونے پر درخواست نمٹا دی،دوران سماعت محکمہ اینٹی کرپشن نے رپورٹ عدالت عالیہ میں داخل کرائی جس میں کہا گیاکہ فرح شہزادی اوران کی والدہ کے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمے کو خارج کر دیا گیا ہے،فرحت شہزادی اور ان کی والدہ سے اب متعلقہ کیس سے متعلق مزید تفتیش درکار نہیں،فرحت شہزادی عرف گوگی بٹ پر میریٹ سے ہٹ کر اور اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے زمین خریدنے کا الزام عائد تھا،فرح شہزادی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے وساطت سے دائردرخواست میں اینٹی کرپشن فیصل آباد کی جانب سے اراضی کے معاملے پر مقدمے کو چیلنج کیاتھا،فرحت شہزادی کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ زمین سستی نہیں پوری قیمت پر خریدی،مقدمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمااوروفاقی وزیرداخہ رانا ثناء اللہ اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایماء اور بدنیتی پر درج کروایاگیاتھا،عدالت سے استدعاہے کہ مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیاجائے۔
درخواست نمٹا دی