سپیکر کا الیکشن،پنجاب حکومت اورمدعاعلیہان کوجواب کیلئے 9نومبر تک کی مہلت

سپیکر کا الیکشن،پنجاب حکومت اورمدعاعلیہان کوجواب کیلئے 9نومبر تک کی مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے خلاف درخواست پرپنجاب حکومت اورمدعاعلیہان کوجواب کیلئے 9نومبر تک کی مہلت دے دی،مسٹرجسٹس شاہد بلال حسن اور مسٹرجسٹس محمد رضا قریشی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب داخل کروانے کیلئے مہلت کی استدعاکی جسے عدالت نے منظور کرلیا،درخواست میں پنجاب حکومت،سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیاہے،درخواست میں نومنتخب سپیکر سبطین خان اورپریذائیڈنگ آفیسر کو بھی فریق بنایا گیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے، سپیکر کے الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، آرٹیکل 226 کے تحت وزیراعظم اور وزیر اعلی کے علاوہ تمام انتخابات خفیہ بیلٹ پیپرز کے ذریعے ہوتے ہیں،سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دیا جائے۔
 سپیکر کا الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -