سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس انکوائری ٹربیونل کے رجسٹرار آئندہ سماعت پرطلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کے دستاویزات کی فراہمی کیلئے دائر درخواست پر انکوائری ٹربیونل کے رجسٹرار کوآئندہ سماعت پرطلب کر لیا ہے،سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کوبتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کا ریکارڈ حکومت کے پاس نہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری کا ریکارڈ متعلقہ ٹربیونل کے پاس ہے، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کا موقف ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کے دستاویزات کے لئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا لیکن دستاویزات کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی،عدالت سے استدعاہے کہ سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن