انڈس ویلی سکول کی طلباء کے لیے کیریئرایجوکیشن کی آفر
کراچی (پ ر)پاکستانی طلبہ کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری، انٹرنیشنل بکلوریٹس کے کیئریر سے متعلقہ پروگرام میں زیر تعلیم طلباء اب انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچرسے کیرئیر سے متعلق تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ابتدائی مرحلے میں انڈس ویلی سکول کیریئر سے متعلقہ پروگرام کے لیے کیئریر سے متعلقہ سٹڈیز کے طور پر چار ڈپلومہ کورسز پیش کرے گا جن میں آرٹ آف فلم میکنگ،انٹیریئر ڈیزائن اینڈ ڈیکوریش،کریٹیوایڈورٹائزنگ اینڈ سکیچنگ اور ڈرائنگ اینڈپینٹنگ شامل ہیں۔یہ تمام کورسز انڈس ویلی سکول کے جاری تعلیمی پروگرام کے تحت پیش کیے جارہے ہیں۔ان میں داخلہ کے خواہش مند، کیئریر پروگرام (CP)کے طلباء جنوری 2023 کے بعد ان میں سے کسی بھی کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔انڈس ویلی سکول کی ڈین اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر فاخرہ مشتاق نے کہا ہے کہ،”انٹرنیشنل بکلوریٹ(IB) کا تدریسی فلسفہ تجربات اور کوآپریٹو لرننگ پر مبنی ہے۔ یہ شراکت داری پاکستان میں میٹرک کے بعد والی تعلیم کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔کیئریر پروگرام،ایجوکیشن اور کیریئر کی مہارتوں کا جدید امتزاج ہے جو انٹرنیشنل بکلوریٹ کے تعلیمی اصولوں پر مبنی وژن کے مطابق ایک منفرد پروگرام پیش کررہاہے،یہ پروگرام خاص طور پر ان طلباء کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کیریئر کے بارے میں سیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ اس پروگرام کا فریم ورک تین حصوں پر مشتمل ہے جس میں امتیازی کیئریر پروگرام، کم سے کم دو ڈپلومہ پروگرام کورسز اور کیریئرسٹڈیزشامل ہیں۔ کیئریر پروگرام کے طلباء ایک سخت سٹڈی کے عمل سے گزرتے ہیں اور اپنی دلچسپی کے مطابق اپلائیڈ نالج، تنقیدی سوچ، مواصلات اور بین الثقافتی معاملات میں مہارت حاصل کرتے ہیں۔انٹرنیشنل بکلوریٹ کی ریجنل منیجربرائے پاکستان ایران اور شمالی یورپ عظمیٰ شجاعت نے کہا کہ،”کیئریر پروگرام سب سے بہتر ہے جو بہترین اکیڈمک بنیاد کے ساتھ حقیقی پیشہ وارانہ تجربہ فراہم کرتاہے۔انڈس ویلی اسکول کے ساتھ اشتراک سے ملک سے باہر اپنے طلباء کو کیئریر سے متعلق ایجوکیشن کی فراہمی ایک منفرد پیش رفت ہے کیونکہ یہ سیکھنے کے لیے ایک حقیقی نقطہ نظر کے حصول کی راہ ہموار کرتاہے۔“کیریئرسٹڈیز پروگرام،طلباء کو اعلیٰ تعلیم، انٹرن شپ /اپرنٹس شپ یا پسند کے شعبہ جات میں بہتر پوزیشن کی تیاری کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ طلباء کو مستند اور بامعنی سیاق و سباق میں وسیع البنیاد مہارتیں فراہم کرتاہے۔یہ پروگرام اطلاقی اور تجرباتی طورپردوسروں کا نقطہ نظر جاننے کا موقع دیتا ہے۔پاکستانی وزارت تعلیم کی انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) نے اس کیئریر پروگرام کو باضابطہ طور تسلیم کیا ہے اور یہ ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (آرٹس) کے برابر ہے۔انڈس ویلی سکول(IVS) ڈپلومہ کورسز میں رجسٹریشن کے لیے اسکول اور طلبہ جاری ایجوکیشن پروگرام (CEP)کی ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات سکول کی ویب سائٹ (www.indusvalley.edu.pk) پر دستیاب ہیں۔