عارف حبیب ڈولمین کی گلوب ریزیڈنسیREIT کے PSX میں اندراج کی درخواست

  عارف حبیب ڈولمین کی گلوب ریزیڈنسیREIT کے PSX میں اندراج کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)عارف حبیب ڈولمینREIT مینجمنٹ لمیٹڈ(AHDRML) نے گلوب ریذیڈنسیREIT (GRR)   کی  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اندراج کے لیے درخواست دی ہے،جس کی منظوری کے بعد یہ پاکستان کی پہلی لسٹڈ ڈیویلپمنٹلREIT ہو گی۔  گلوب ریذیڈنسی،نیا ناظم آباد،کراچی میں واقع دو اور تین بیڈ روم کا رہائشی پراجیکٹ ہے۔اے ایچ ڈی آر ایم ایل   GRR  کی REIT مینجمنٹ کمپنی ہے  اور عارف حبیب ڈیویلپمنٹ  اینڈ  انجنیئرنگ کنسلٹنٹس(پرائیویٹ)لمیٹڈ،  پراجیکٹ مینجر ہے۔   مجموعی طور پر  GRR   9 ٹاورز تعمیر کر رہی ہے جن پر نومبر2021 پیش کیا گیا  تھا اور یہ تین سال کے اندر قبضہ کے لیے تیار ہوں گے۔اس پراجیکٹ میں اپارٹمنٹس کی کل تعداد1,344 ہے، جن میں سے  1,098  پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں جن میں 408   اپارٹمنٹس  میزان مشارکہ کے بھی شامل ہیں۔  تعمیر کا کام پوری رفتار سے جاری ہے اور گرے اسٹرکچر ستمبر2023 تک مکمل ہو جائے گا۔REIT فنڈ کا حجم2.8 بلین پاکستانی روپے ہے؛  1.4 بلین  قرض  اور  اتنا ہی ایکویٹی ہے اور منصوبے کی لاگت کا تخمینہ PKR 20 بلین لگایا گیا ہے۔AHDRML کے سی ای او،  محمد اعجاز کا کہنا ہے کہ'' پی ایس ایکس میں ہماری درخواست کی منظوری کے بعد 85%  ایکوئٹی یونٹس،پیشکش کنندہ کی حیثیت سے جاویداں کارپوریشن لمیٹڈکے 2,900 شیئر ہولڈرز کو آفر کرنے کی تجویز ہے۔10%  یونٹس عام لوگوں کو پیش کیے جائیں گے جب کہ باقی5% نیا ناظم آباد کے ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹس کو پیش کیے جائیں گے۔ عارف حبیب گروپ  ہمیشہ سے مارکیٹ میں نئی پراڈکٹس متعارف کرانے میں سب سے آگے رہا ہے۔  ڈولمین سٹیREIT کی کامیابی کے بعد ہمیں یقین ہے کہ GRR کی لسٹنگ کا بھی ایسا ہی رد عمل آئے گا''۔

مزید :

کامرس -