میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی

میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی، عدالت نے آئندہ سماعت پر میشاء شفیع کو جرح کیلئے طلب کر تے ہوئے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں رکھنے کی درخواست پر وکلا ء کو بحث کیلئے بھی طلب کیاہے،ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے علی ظفر کے ہتک دعویٰ پر سماعت کی،گزشتہ روز عدالت میں گلوکارہ میشاء شفیع کے وکیل نے اپنی موکلہ کے جوڑوں کے درد کے سبب ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ میشاشفیع جوڑوں میں درد کے باعث جرح کیلئے عدالت کھڑی نہیں ہوسکتیں ایک روزہ حاضری معافی دی جائے اورسماعت20 روز تک ملتوی کی جائے، اور میشاء شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں رکھنے کی علی ظفر کی درخواست بھی بلا جواز قرار دی جائے۔
، گلوکارعلی ظفر نے جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کرنے پر گلوکارہ میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
 

مزید :

علاقائی -