لاہور سیف سٹی اتھارٹی کی بیٹریاں چوری کرنیوالا 3 رکنی گروہ گرفتار
لاہور(کر ائم رپورٹر)شادمان پولیس نے لاہور سیف سٹی اتھارٹی کی بیٹریاں چوری کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاو ن حسن جاوید بھٹی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شادمان پولیس نے ریکارڈ یافتہ ملزم عمران عرف مانی، بشیر اور ماجد گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چوری کی گئی بیٹریاں، موبائلز اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان گاڑی'موٹرسائیکل پر آتے سیف سٹی اتھارٹی کی بیٹریاں نکال کر رفوچکر ہو جاتے تھے۔ملزم عمران کیخلاف چوری،ڈکیتی کے 40 مقدمات لاہور کے مختلف تھانوں میں بھی درج ہیں۔ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لیے لی گئی۔