اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائیاں،متعدد کرپٹ سرکاری ملازمین گرفتار

 اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائیاں،متعدد کرپٹ سرکاری ملازمین گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) محکمہ اینٹی کرپشن اسٹبیلشمنٹ گوجرانوالہ ریجن نے منڈی بہاؤالدین میں ٹریپ ریڈ کرکے محکمہ ایکسائز کے کانسٹیبل عثمان عارف اور ایک نجی آفس بوائے بلال اسلم کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے رشوت کے 20ہزار روپے برآمد کر لیے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ یہ ٹریپ ریڈ مجسٹریٹ منڈی بہاؤالدین کی زیر نگرانی کیا گیا ہے۔ دریں اثناء اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال کے نائب قاصد کو ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ نائب قاصد ریاض احمد اور ان کے ساتھی نے سرکاری ملازمت کا جھانسہ دے کر مدعی سے دو لاکھ بیس ہزا روپے رشوت لی تھی۔ملتان ریجن میں ڈپٹی ڈائریکٹر خانیوال نے بلدیہ ہیڈ کلرک خانیوال کو بیس ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ملتان ریجن میں محکمہ اینٹی کرپشن نے ٹریپ ریڈ کر کے محمد علی سیکرٹری یونین کونسل اور وسیم اختر نائب قاصد کو سات ہزار روپے رشوت وصول کرنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم نے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کیلئے مدعی سے رشوت طلب کی تھی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -