ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم 

  ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیاء سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے نقدی، طلائی زیورات، گاڑیوں موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا۔ فیکٹری ایریا میں نامعلوم چور نقب زنی کی واردات کے دوران جاوید نامی شہری کے گھر میں گھس کر 55 لاکھ 34 ہزار چار سو روپے کا چالیس تولہ سونا آدھا کلو چاندی لیپ ٹاپ نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء اوراچھرہ میں نامعلوم چور صباسلطانہ کے گھر میں گھس کر 10 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہوگئے،چوہنگ میں نامعلوم چور اعجاز نامی بے بیوپاری کے چار لاکھ مالیت کے مویشی چوری کر کے فرارہوگئے،ہربنس پورہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو گن پوائنٹ پرعاصم اور اس کے بھائی سے 68 ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ڈاکو طارق سے اسلحہ کے زور پر چالیس ہزار پر موبائل فون،سندر کے علاقے میں ڈاکو شہباز اور اس کے دو دوستوں سے 18 ہزار روپے،مانگا منڈی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عرفان سے 6500 روپے،رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ڈاکو رائے فیصل سے اسلحے کے زور پر پچیس ہزار روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ میں ڈاکو عظیم سے دو موبائل فون اور پانچ ہزار روپے،فیکٹری ایریا میں ڈاکو ڈاکٹر شکیل کی دکان میں گھس کر پچاس ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے،شفیق آباد کے علاقے میں ڈاکو شیراز سے اسلحہ کے زور پر تیس ہزار روپیہ موبائل فون اور موٹر سائیکل،،فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر غلام مصطفی سے اپلائیڈ فار موٹر سائیکل،غازی آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اسامہ سے موٹرسائیکل ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔نشتر کالونی،ماڈل ٹاؤن، چوہنگ، ڈیفنس، لاری اڈا سے کاریں اور نواب ٹاؤن، شفیق آباد، گارڈن ٹاؤن، مزنگ، ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -