بادامی باغ سے اغوا ہونیوالے 5 سالہ بچے کی گلا کٹی لاش برآمد

  بادامی باغ سے اغوا ہونیوالے 5 سالہ بچے کی گلا کٹی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)بادامی باغ سے اغوا ہونیوالے 5 سالہ بچے کی گلا کٹی لاش برآمد،پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ بادامی باغ سے نامعلوم افراد نے 5سالہ بچے آیان کو اغوا کر لیا جسے بے دردی سے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر لاش راوی روڈ ریلوے پٹری کے قریب پھینک دی اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر فرانزک ٹیموں اور پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے بدفعلی، دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں سے تفتیش کاآغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل پانچ سالہ آیان کے اغوا کا مقدمہ تھانہ بادامی باغ والد ارشد کی مدعیت میں درج تھا واقعہ نوٹس میں آنے کے بعد ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کا جائے وقوعہ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -