مہنگائی اور بے روزگاری کاسونامی، حالات بگڑنے کاخدشہ

مہنگائی اور بے روزگاری کاسونامی، حالات بگڑنے کاخدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کبیروالا(تحصیل رپورٹر) ملکی حالات میں بہتری کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،سیاسی اور معاشی صورتحال ابتری کا شکار ہے، ملک کو آگے لے جانے کی بجائے پیچھے کی(بقیہ نمبر3صفحہ نمبر6)

 جانب سے دھکیلا جارہا ہے،جس کا خمیازہ عوام کو شدید مہنگائی اور بے روزگار ی کے سونامی کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے،ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخرامام نے موضع ماڑی سہو میں سابق ممبر ضلع کونسل حاجی مشتاق احمد سہو کے بھانجے اور معروف سرجن ڈاکٹر محمد اکمل سہو کے بھتیجے،سابق چیئرمین یونین کونسل ماڑی سہو میاں حماد رضا سہو،میاں حسن مشتاق سہو،سردار عاطف علی سہو کے کزن کمشنر انکم ٹیکس لاہور میاں قیصر محمود سہو کی قل خوانی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انہوں نے میاں قیصر محمود سہومرحوم کے صاحبزادے میاں حسن اشتیاق سہو کی دستار بندی اور مرحوم کیلئے دعائے بلندی درجات ومغفرت کی۔علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر نے موضع سعی مرالی میں مہر مظہر عبّاس مرا لی کی وفات پران کی رہائشگاہ پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی محمدارشد شریف اعلیٰ کردار کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نڈر،بے باک اور باضمیر انسان تھے،ان کی المناک شہادت نے پورے ملک کی فضا کو سوگوار کردیا ہے،ارشد شریف نے ہمیشہ حق وسچ کے لیے آواز اٹھائی،ان کا شمار ان چند صحافیوں میں ہوتا تھا‘ جنہوں نے ہمیشہ اپناکام پیشہ وارانہ مہارت اور دیانت سے انجام دیا، وہ اپنی قوم کے روشن مستقبل کے لیے سوالات اٹھاتا تھا اور استحصال زدہ طبقے کی مضبوط اور توانا آواز تھا، حکومت اور ذمہ دار اداروں کوارشد شریف کی شہادت کے اندوہناک واقعے کی آزادانہ طور پر جوڈیشل کمیشن کے ذریعے فوری اور شفاف تحقیقات کروا کر حقائق قوم کے سامنے لانا ہوں گے۔
مہنگائی