سپریم کورٹ بار‘سالانہ انتخابات کل،39امیدوار وں میں مقابلہ

سپریم کورٹ بار‘سالانہ انتخابات کل،39امیدوار وں میں مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے،انتخابات میں 3 ہزار 328 وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہیں،سپریم کورٹ بار (بقیہ نمبر4صفحہ نمبر6)

کے 1277 ممبران کا تعلق لاہور سے ہے۔سپریم کورٹ بار کے 17 عہدوں کیلئے 39 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں،صدر سپریم کورٹ بار کے عہدے کیلئے سندھ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا،سندھ سے تعلق رکھنے والے 6 امیدوار صدر کے عہدہ کے لئے حصہ لے رہے ہیں، عاصمہ جہانگیرگروپ کے صدارتی امیدوار خالد جاوید ہیں،حامد خان گروپ کی طرف سے عابد شاہد زبیری صدارتی امیدوار ہوں گے،صدارتی امیدواروں میں خواجہ نوید احمد، خلیل ڈوگر، جمیل احمد اور یوسف مولوی کے نام بھی شامل ہیں، نائب صدورکے 4 عہدوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں،عاصمہ جہانگیرگروپ کے پنجاب سے نائب صدر کے امیدوار یونس خان نول کا مقابلہ حامد خان گروپ کی بشری قمر سے ہوگا،سیکرٹری سپریم کورٹ بار کے عہدوں پر 2 امیدوار حصہ لے رہے ہیں،پنجاب سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے سیکرٹری کے امیدوار سید علی عمران کا مقابلہ حامد خان گروپ کے مقتدر اختر شبیر سے ہوگا، ایڈیشنل سیکرٹری اورفنانس سیکرٹری کے عہدوں پر بھی دو، دو امیدوار مدمقابل ہیں،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کے 9 عہدوں کیلئے 19 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔
سپریم کورٹ بار