کام چورملازمین کیخلاف فوری ایکشن ایم ایس شہباز شریف ہسپتال کااعلان

 کام چورملازمین کیخلاف فوری ایکشن ایم ایس شہباز شریف ہسپتال کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(وقائع نگار)گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال  ملتان مین نئے تعینات  ہونے والے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد ریاض نے اپنے عہدے کا چارج(بقیہ نمبر14صفحہ نمبر6)

 سنبھال لیا اس موقع پر ہسپتال کے ایڈمن آفیسر ظہیر جاوید، فناس آفیسر عمران ریاض، ایچ آر آفیسر راحیل آختر، آئی ٹی آفیسر تابش جاوید، کوالٹی اشورنس آفیسر  فاروق بیگ، ایچ آر اسسٹنٹ حذیفہ خان، ایڈمن اسسٹنٹ عبد القدیر اور شبر صدیقی نے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تعیناتی کے دوران ہسپتال کے تمام سٹاف کے ساتھ ملکر مزید بہتری کے لئے اقدامات اٹھائیں گے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ڈاکٹر شاہد ریاض کا کہنا تھا کہ ان کی پوری کوشش ہو گی کہ ہسپتال میں آنے والے ہر مریض کو فوری اور بروقت طبی امداد بلا تاخیر فراہم کی جائے اور پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلیں گے جو اچھا کام کرے گا اس کی مناسب حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی اور کام میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا
شاہد ریاض