فلم انڈسٹری میں فارمولا فلموں کا دورختم ہوگیا ہے، ثناء

فلم انڈسٹری میں فارمولا فلموں کا دورختم ہوگیا ہے، ثناء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ کم کام سے فنکارا پنا معیار برقرار رکھنے میں کامیاب رہتا ہے،فلم انڈسٹری میں فارمولہ فلموں کا دور ختم ہونیوالا ہے۔ ایک انٹرویو میں ثناء نے کہا کہ  ٹی وی اوراسٹیج کے فنکاروں نے فلمی صنعت کو نئی زندگی دی ہمیں اب اس حقیقت کو مان لینا چاہیے۔ انہوں  نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے دور نہیں ہوئی، اچھے سکرپٹ اور کردار میری ترجیحات میں شامل رہتے ہیں۔ ثناء نے کہا کہ کوئی انسان محنت کرے اور اسے اس کاپھل نہ ملے یہ ممکن نہیں۔ میری کامیابی کیوجہ میری کام سے لگن اورجوش ہے اور میں اپنے کام میں مزید نکھا ر لانے کیلئے بھرپور محنت کر رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی موڑ پر ناکام ہو جائیں تو آپ کومایوس ہونیکی بجائے آپکو اپنی ناکامی کی وجوہات تلاش کرنی چاہیے۔

مزید :

کلچر -