ضلع کونسل راجن پورمیں جعلی بلوں پرلوٹ مار

ضلع کونسل راجن پورمیں جعلی بلوں پرلوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع کونسل راجن پور میں جعلی فرضی بلوں کے ذریعے سرکاری خزانے کی لوٹ مار بڑھ گئی، مبینہ طور پر کورونا سمیت مختلف واٹر سپلائی سکیموں، سرکاری تقریبات پر جعلی بلز بنا کر رقم خورد برد کی گئی تفصیلات کے مطابق راجن پور کے شہری بلال حسین نے اعلی صوبائی حکام کو درخواست روانہ کی ہے جس میں کہا ہے کہ ضلع کونسل راجن پور میں بڑے (بقیہ نمبر23صفحہ نمبر6)

پیمانے پر جعلی اور فرضی بلوں کے ذریعے کروڑوں کی کرپشن کی گئی ہے جس میں ڈی او فنانس، ڈایریکٹر آڈٹ اور چیف آفیسر ملوث ہیں درخواست گزار نے کہا کہ کورونا، ڈینگی، سرکاری گاڑیوں کی مرمت، ان کا پٹرول، سرکاری تقریبات کے جعلی بلز بنا کر سرکاری خزانے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے جعلی کنٹریکٹرز بنا کر فرضی بلوں کے ذریعے دو سالوں کے دوران مبینہ طور پر 3 کروڑ روپے لوٹ لیے گیے ہیں شہری نے وزیر اعلی پنجاب سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ وہ ضلع راجن پور میں خفیہ طور پر ٹیم بھجوائیں 
فرضی بلوں