ہماری تحریک کو 100سال بعد بھی سکولوں میں پڑھایا جائے گا، حماداظہر 

ہماری تحریک کو 100سال بعد بھی سکولوں میں پڑھایا جائے گا، حماداظہر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیٹ نیوز) تحریک انصاف پنجاب کے جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  میری عوام سے اپیل ہے کہ کوئی بھی گھر نہ رہے ہماری تحریک کو 100 سال بعد بھی سکولوں میں پڑھایا جائے گا ہمارے لانگ مارچ سے کسی کو مشکل نہیں ہو گی بلکہ یہ عوام کی بھلائی کے لیے ہے۔ لاہور سے لاکھوں لوگ نکلیں (بقیہ نمبر25صفحہ نمبر6)

 گے صرف ہمارے لوگ نہیں بلکہ دوسرے لوگ بھی نکلیں گے،یہ لانگ مارچ نہیں ہوگا بلکہ پاکستان میں تبدیلی آنے جارہی ہے عمران خان نے لانگ مارچ کا بروقت فیصلہ کیا ہے ہمارے اتحادی وزیر اعلیٰ ہمارے ساتھ ہیں اور ہم سے تعاون کر رہے ہیں۔
 حماد اظہر