ما ں، بچے کی صحت، ملتان، وہاڑی، خانیوال میں منصوبہ تیار

  ما ں، بچے کی صحت، ملتان، وہاڑی، خانیوال میں منصوبہ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار)سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منظفر گڑھ کاجائزہ اجلاس ہوا، مختلف ہسپتالوں میں سرو س ڈیلیوری کی ناقص صورتحال اور دستیاب وسائل موثر طور پر استعمال نہ کرنے پر اظہارِ(بقیہ نمبر26صفحہ نمبر6)
 ناراضگی کیا۔ جائزہ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹریز قمرالزماں قیصرانی اور شاہد عباس جوئیہ، ڈپٹی سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر ماریہ ممتاز، ڈائریکٹرز پروگرامز ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی اور ڈاکٹر مسرت فرحان، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ، ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ملتان ڈاکٹر مقدس النسا، بائیو میڈیکل انجینئر محمد کلیم اورضلع مظفر گڑھ کے تمام ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ہیلتھ سیکریٹریٹ افسران کے ضلع مظفرگڑھ کے دورہ جات کے دورہ رپورٹ ہونے والے مختلف ایشوز کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری محمد اقبال نے کہا کہ اسپتالوں او ر مراکز صحت پر کسی قسم کی کرپشن قابل قبول نہیں، تمام فیلڈ افسران مراکز صحت پر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ صحتِ عامہ کی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی، غفلت اور سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مظفرگڑھ کو ہدیات کی کہ رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال پر پہلے سے دستیاب طبی مشینری کو ایک ہفتہ کے اندر فعال کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور اس مرکز پر تعینات خاتون میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کائنات ظفر کو فوری طور پر ریلیو کرکے اس کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو موثر طور پر استعمال میں لایا جائے۔ سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا ہے کہ جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں ماں اور بچے کی صحت پر منصوبہ خوش آئند اقدام ہے، اس منصوبہ سے ماں اور بچے کی صحت کے مزید فروغ میں مدد ملے گی۔ جائیکا کو منصوبہ پر عملدرآمد کے حوالے تمام ٹیکنیکل اور دیگر ضروری معاونت فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جائیکا کی ٹیم اور دیگر افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جائیکا کی جانب سے ابتدائی مرحلہ میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے یہ منصوبہ جنوبی پنجاب کے تین اضلاع ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں شروع کیا جارہا ہے۔
محمد اقبال