قومی ٹینس سٹار عشنا سہیل کا انگلینڈ میں ٹریننگ کرنے کا فیصلہ

قومی ٹینس سٹار عشنا سہیل کا انگلینڈ میں ٹریننگ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پاکستان کی ٹینس اسٹار عشنا سہیل نے انگلینڈ میں ٹریننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس دوران وہ لندن کی لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹس میں بھی شرکت کریں گی۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عشنا سہیل نے کہا کہ مستقبل کے ایونٹس کے لیے لندن میں ٹریننگ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہاں ٹریننگ کی ہے اور اس کے ساتھ باقاعدگی سے ٹورنامنٹس بھی ہوتے ہیں جن میں سخت مقابلہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چار ہفتے لندن میں ٹریننگ کروں گی اور ٹورنامنٹس بھی کھیلوں گی۔
عشنا سہیل نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز اور فیڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، میں انٹرنیشنل ایونٹس میں اچھی کارکردگی کے لیے لندن میں ٹینس کھیل رہی ہوں۔پاکستان کے لیے ٹائٹل حاصل کرنا میرا ہدف ہے۔