افغانستان سے میچ نہ ہونے کا دکھ ہے، کیوی کپتان
پرتھ(سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیم سن نے کہا کہ افغانستان سے میچ بارش کی نذر ہونے کا بہت دکھ ہوا ہم ایک قیمتی پوائنٹ سے محروم ہوگئے میچ کے لئے کھلاڑیو ں نے خوب محنت کی تھی اور ہمیں یقین تھا کہ اگر میچ کھیلا جاتا تو ہم افغانستان کو شکست دینے میں ضرور کامیاب ہوتے۔