ایشین پیسفک گالف چیمپئن شپ میں قومی گالفر شریک ہونگے

  ایشین پیسفک گالف چیمپئن شپ میں قومی گالفر شریک ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پاکستان کی 4 رکنی ایمیچرز ٹیم ایشین پیسیفک ایمیچر گالف چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔پاکستان کے 4 نوجوان گالفرز سلمان جہانگیر، یشعل شاہ، عمر خالد اور صائم شازلی تھائی لینڈ میں ہونے والی 13ویں پیسیفک ایمیچر گالف چمپئن شپ میں شرکت کرہے ہیں۔میگا ایونٹ میں پاکستان سمیت 39 ممالک کے 120 گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ایونٹ کا پہلا راؤنڈ 27 اکتوبر سے شروع ہو گا جس کا فائنل 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔چمپئن شپ میں جاپان کے گالفرز اعزاز کا دفاع کریں گے۔