مانگا منڈی،پی ٹی آئی کی قیادت سیوریج نظام کی درستگی کیلئے سرگرم

مانگا منڈی،پی ٹی آئی کی قیادت سیوریج نظام کی درستگی کیلئے سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)؎مانگا منڈی یو سی 265 اور یوسی 266 کے پورے حلقہ میں مسلم لیگ ن کے 20 سالہ اقتدار میں رہنے والے ایم این اے اور ایم پی اے گندے پانی کی نکاسی کے سیوریج کا نظام درست نہیں کروا سکے، گندہ پانی گلیوں میں کھڑا رہتا ہے،انتخابات قریب آتے ہی تحریک انصاف کی نوجوان قیادت سیوریج کے نظام کو درست کروانے کے لیے میدان میں آ گئی۔ تحریک انصاف مانگا منڈی کے سینئر رہنما مرزا ظہیر بیگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نالوں کی مکمل طور پر صفائی نہ ہو سکی اس وقت تک سیوریج  نظام درست نہیں ہو سکتا مگر رائیونڈ روڈ بائی پاس پل کے نیچے کھڑے پانی کی نکاسی کے لیے کام جارہی ہے ۔مرزا ظہیر بیگ نے کہا  مین لائن عرصہ دراز سے بند پڑی ہے ہم انشاء اللہ صفائی کروا کررائیونڈ روڈ پل کے نیچے کھڑے پانی کو نکال کر ہی دم لیں گے۔