ریلوے کا غیر قانونی قابضین کیخلاف آپریشن،کمرشل اراضی واگزار

ریلوے کا غیر قانونی قابضین کیخلاف آپریشن،کمرشل اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن محمد حنیف گل کی ہدایت پر  قلعہ شیخوپورہ ریلو ے اسٹیشن لیول کراسنگ نمبر 26تا 29   کے  د ر میان  غیر قانونی قابضین کے خلاف  گرینڈ آ پر یشن کیا گیا۔اور 9 کنال کمرشل اراضی خالی کرا لی گئی۔جس پر کھوکھا شاپ،بلڈنگ مٹیریل،جستی چادر کے شٹر اور فوڈ پوائنٹ بنا رکھے تھے۔ جس کی مالیت مالیت 18 کروڑ روپے ہے۔آپریشن  میں  آئی او ڈبلیو قلعہ شیخوپورہ محمد خان کے کنگرہ، چوکی انچارج قلعہ شیخوپورہ محمد نواز علی اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ ڈی ایس  محمد حنیف گلْ کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

  اور ریلوے کی ایک ایک انچ زمین کو خالی کروایا جائے گا۔اور انہوں نے کامیاب آپریشن پر ریلوے اہلکاروں کو شاباش دی۔