سیاسی حالات نے تجارتی امور کو مفلوج کر کے رکھ دیا،میاں عبدالرحمن

سیاسی حالات نے تجارتی امور کو مفلوج کر کے رکھ دیا،میاں عبدالرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) صدر آل پاکستان موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن میاں عبدالرحمان نے کہا ہے کہ  ملک میں کمزور ترین  سیاسی حالات نے تجارتی مراکز کے کاروباری امور کو مکمل مفلوج کردیا یے۔ روپے کی قدر گرنے سے تاجر صنعتکار شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔ ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر سے اتارنے کیلئے روپے کی قدر کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا نہایت ضروری ہے ۔ تاجروں صنعتکاروں اور بازاروں مارکیٹوں کو سازگار حالات دینے کیلئے ڈالر کی بلند پرواز روکی جائے۔ قوم کو مشکل اور بحران زدہ حالات سے نکالنے کیلئے ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا جائے۔ ملکی معاشی ترقی اور خوشحالی تاجروں صنعتکاروں  اور کاروباری شعبہ ہائے زندگی کے سازگار حالات سے ہی ممکن ہے۔ 

کاروباری سرگرمیوں میں نفع بخش اعشاریوں کیلئے روپے کی قدر کو مضبوط بنایا جائے ۔ قوم کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے صنعت و تجارت پر ہیوی مقامی ڈیوٹیز میں کمی کی جائے۔

  ملکی سیاسی قیادت عدم استحکام اور انتشار کیحالات روکنے کیلئے یکجہتی کے ساتھ حکمت عملی مرتب کرے۔