بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمدکے شیڈول میں تبدیلی

بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمدکے شیڈول میں تبدیلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بھارت سے آج آنے والے سکھ یاتریوں کی آمد کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی،اب 28 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔ 300 بھارتی سکھ یاتری پنجاب صاحب میں تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔سکھ یاتری 2 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس روانہ ہوں گے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے سکھ یاتریوں کی سکیورٹی اور رہائش سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔
 سکھ یاتریوں نے 26اکتوبر کو آنا تھا شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے اب وہ 28اکتوبر کو آئیں گے۔