بیرونی فنڈنگ سے انتشار کی سیاست کرنیوالے بے نقاب ہو گئے،زمان نصیب

    بیرونی فنڈنگ سے انتشار کی سیاست کرنیوالے بے نقاب ہو گئے،زمان نصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) اعظم کلاتھ مارکیٹ کے صدر ملک زمان نصیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونی فنڈنگ سے انتشار کی سیاست کرنے والی پارٹی بے نقاب ہوچکی ہے۔ اوورسیز  پاکستانیوں کے نام پر پی ٹی آئی نے پاکستان دشمن عناصر سے فنڈز لئے۔ توشہ خانہ کیس پاکستان کیلئے بین الاقوامی دنیا میں شدید بدنامی کا باعث بنا ہے۔ پاکستان کے غیور عوام جعلی تبدیلی اور جھوٹے انقلاب کے نام پر یرغمال ناں بننے کا عہد کرچکے ہیں۔

۔پی ٹی آئی عوام کی عدالت میں مینڈیٹ کی توہین کی مرتکب بھی قرار پا چکی ہے۔ بیرونی اشاروں پر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے عمران خان کو قوم مسترد کر دے گی۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ملک کو درست سمت لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ملک ترقی کررہا ہے بین الاقوامی دنیا میں پاکستان کی سنجیدہ اور باوقار انداز میں ترجمانی ہورہی ہے۔