قومی ترقی اور ایمانداری کی سوچ سے آگے بڑھنے کی ضرورت،ملک نعیم

قومی ترقی اور ایمانداری کی سوچ سے آگے بڑھنے کی ضرورت،ملک نعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے سینئر وائس چیئرمین ملک محمد نعیم نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو اپنے مفاد پر ترجیح دے کر قومی ترقی اور ایمانداری کی سوچ سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ سیاسی استحکام سازگار سماجی حالات سرکاری انفراسٹرکچر اور اکنامک اسٹرکچر کو مستحکم بنائے گا۔ غیر یقینی کی صورتحال سے کاروبار کرنے والے صنعت کار بزنس مین شدید خوفزدہ ہے۔ طویل المدتی میثاق معیشت بناکر پالیسی سازی کی جائے۔ اقتصادی سیاسی و سرکاری پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کی جائے۔  اکانومی مستحکم ہونے سے ذرائع آمدن بڑھیں گے۔

 جدید اکنامک نیٹ ورکنگ سے بزنس سیکٹر کے مزید  موثر نتائج مرتب ہونگے۔ معیشت مستحکم ہونے سے ہی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔  سچائی وعدے کی پاسداری، دلجمعی سے ملکی قومی ترقی کیلئے محنت پاکستان کو قومی و بین الاقوامی سطح پر وقار اور اعلی مقام دلائے گی۔