اشیاء کی دوبارہ پیکنگ کرنے والے یونٹ پر چھاپہ، 1200کلو سے زائد مال برآمد

اشیاء کی دوبارہ پیکنگ کرنے والے یونٹ پر چھاپہ، 1200کلو سے زائد مال برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور (اپنے نمائندہ سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زائد المعیاد اشیا کی دوبارہ پیکنگ کا دھندہ پکڑ لیا،بھاری مقدار میں مال برآمد کر لیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر ڈی جی فوڈاتھارٹی مدثر ریاض نے زائدالمیعاد اشیاء پر امریکن پروڈکٹ کی جعلی لیبلنگ کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا۔ 1200 کلو زائد المیعاد اشیا خوردونوش سپلائی کے لیے ٹرک میں رکھی جا رہی تھی،امپورٹڈ کمپنی کا نام استعمال کر کے غیر معیاری کوکو پاڈر اور دیگر پروڈکٹس کو پیک کیا گیا تھا۔ ڈیفنس روڈ پر تیار پراڈکٹس پر امریکہ کا جعلی پتہ درج کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ مدثر ریاض نے کہا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی ویجیلینس سیل چھپ کرخوراک میں جعلسازی کرنے والے افراد کو ڈھونڈ نکالے گی، گلی محلوں میں کاروائیوں کے لیے بائیک سکواڈ بھی تیار کر رہے ہیں،عوام الناس کی صحت سے کھلواڑ کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عوام اپنے گردونواح میں موجود عناصر کے خاتمے کے لیے فوڈاتھارٹی کی معاونت کریں۔