ہائیر ایجوکیشن نے میڈیکل یونیورسٹیز کی تحقیقی کمیٹی تشکیل دیدی

ہائیر ایجوکیشن نے میڈیکل یونیورسٹیز کی تحقیقی کمیٹی تشکیل دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیز کی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مندرجہ ذیل ممبران شامل ہیں۔پر و فیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، لاہور پروفیسر احسن وحید راٹھور، وائس چا نسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، لاہورپروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری،  وائس چانسلر فیصل آباد میڈ یکل یو نیو رسٹی، فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز، لا ہو ر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، وائس چانسلر راولپنڈی میڈ یکل یونیورسٹی،راولپنڈی کمیٹی میڈیکل ا یجو کیشن میں تحقیق اور جدید رجحانات میں سفا رشا ت مرتب کریگی۔ اس سلسلے میں شعبہ صحت میں جدت او ر طبی تحقیق میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے با ر ے میں سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ کمیٹی کی جا نب سے مرتب کی گئی سفارشات تین ماہ کے اندر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو پیش کیا جائیں گی۔