ارشد شریف کے قاتلوں کو قرارواقعی سزا دی جائے،خورشید احمد

ارشد شریف کے قاتلوں کو قرارواقعی سزا دی جائے،خورشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(پ ر) ملک کے محنت کش طبقہ نے ملک کے مقتدر صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر  رنج وغم کا  اظہار کرتے ہوئے پْرزور مطالبہ کیاہے کہ معصوم صحافی کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ملزمان کو کیفر وکردار تک پہنچاکر ملزمان کو مثالی سزا  دی جائے اور وجوہات دریافت کی جائیں تاکہ مرتکب قاتلوں کا سراغ مل سکے-ملک کے صحافیوں کی حق وانصاف کی جدوجہد کے ساتھ ہیں حکومت سے پْرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے یہ مطالبات بزرگ مزدورراہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز(رجسٹرڈ) نے پیش کئے