حضور ؐکی محبت ہی دین حق کی شرط اول ہے،مولانا علیم الدین شاکر

  حضور ؐکی محبت ہی دین حق کی شرط اول ہے،مولانا علیم الدین شاکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)خلیفہ مجازسید نفیس الحسن شاہؒ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی، مہتمم جامعہ فا طمۃ الزاہر ؓللبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ حضور ؐکی محبت ہی دین حق کی شرط اول ہے، سیرت طیبہ کا ہر گوشہ تابناک اور اسوہ رسولؐ پر عمل پیرا ہوکر عزت اور کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،حضور نبی کریم ؐکے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا کاہر انسان اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد احمد علی لاہور ی اچھرہ میں در س قرآ ن میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ہرمسلمان کیلئے نبی اکرم ؐکی سیرت کواپنانا اورآ پؐ کی حرمت کادفاع کرنافرض ہے، نوجوانوں کواسلام کاہراول دستہ بننا ہوگا، دفاعِ ناموسِ رسالت ؐکی راہ میں ملنے والی ہرتکلیف سعادت اورموت شہادت ہے جس کے حصول کی ہم خواہش رکھتے ہیں۔
 انہو ں نے کہاکہ نبی کریم ؐکی ذات ہمارے لئے مشعل راہ ہے آپؐ پوری دنیا کے لیے ہدایت کا سر چشمہ ہیں،حضوراکرمؐ سے پیار اور عقیدت کا عملی نمونہ ہم اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھال کر ہی پیش کر سکتے ہیں آپ ﷺکی زندگی کا ایک ایک لمحہ ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بن سکتا ہے،ایک سچا اور پکا عاشق رسولﷺ وہی ہے جس کی عملی زندگی میں حضور نبی کریمﷺکے اسوہ حسنہ کی جھلک نظر آئے۔